جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا 3 قومی اور 6 صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں کا اعلان

08 دسمبر, 2023 20:27

لاہور: ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے 3 قومی اور 6 صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے راولپنڈی میں قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں کو گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔

ذرائع قومی اسمبلی کیلئے دانیال چودھری، حنیف عباسی اور ملک ابرار کو گرین سگنل مل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک کا این اے 33، پی کے 87 اور 88 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کیلئے شیخ ارسلان، ضیاء اللہ شاہ، ملک افتخار کو گرین سگنل مل گیا۔

سجاد خان، اسامہ چودھری اور راجہ حنیف بھی صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔