بلاول بھٹو کو آسانی سے سندھ میں حکومت نہیں ملے گی: عابد شیر علی

لاہور: عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو سندھ میں ڈھیل دی گئی، بلاول بھٹو پہلے کہتے تھے شہباز انکل سب سے بہتر ہیں، بلاول بھٹو کو آسانی سے سندھ میں حکومت نہیں ملے گی۔
رہنما (ن) لیگ عابد شیر علی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں سیاسی مخالفین پر جھوٹے کیسز بنائے گئے، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں سے ملک کو نقصان پہنچا، آج پاکستان کا سب سے بڑا ڈاکو وہ ہے جو نوجوانوں کو ورغلاتا تھا۔
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ دوسروں پر الزامات لگانے والا خود رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کے قومی خزانے میں جمع ہونے چاہیے تھے، ایک بند لفافہ پیش کرکے اس کی منظوری لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ زلفی بخاری، فرح گوگی کے وارنٹ گرفتاری جاری
ان کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، جس شخص کو صادق، امین قرار دیا گیا اس نے بیوی کے ہمراہ ڈاکا مارا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیانات کی اہمیت نہیں ہے، بلاول بھٹو الیکشن لڑیں، بلاول بھٹو کو سندھ میں ڈھیل دی گئی، بلاول بھٹو پہلے کہتے تھے شہباز انکل سب سے بہتر ہیں، بلاول بھٹو کو آسانی سے سندھ میں حکومت نہیں ملے گی۔
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ یہ نواز شریف سے شروع ہوتے ہیں نواز شریف پر ختم ہوجاتے ہیں، نواز شریف کا ایجنڈا پاکستان کی خوشحالی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












