جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

ایسی دودھ کی دُکان جس کا چولہا 1949 سے مسلسل جل رہا ہے

11 دسمبر, 2023 13:56

جودھ پور: بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور میں ایک ایسی دودھ کی دُکان ہے جس کا چولہا گزشتہ 74 سال سے جل رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مطابق جودھ پور میں سجاتی گیٹ کے قریب واقع دودھ کی اس غیر معمولی دکان کے مالک کا دعویٰ ہے کہ جس برتن میں دودھ ڈال کر آگ پر رکھا جاتا ہے وہ آگ 1949 سے یونہی جل رہی ہے اور کبھی نہیں بُجھائی گئی۔

دکان کے مالک وپل نیکوب نے بتایا کہ ان کے دادا نے 1949 میں کاروبار شروع کیا تھا اور تب سے یہ چُولہا کبھی نہیں بُجھایا گیا۔

مالک کے مطابق دکان روزانہ 22 سے 24 گھنٹے کھلی رہتی ہے جہاں روایتی طور پر دودھ کو کوئلے اور لکڑی کی آگ پر گرم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے 20 گنا زیادہ دودھ دینے والے گائے تیار کرلی

وپول نیکوب نے مزید کہا کہ یہ دکان تقریباً 75 سال سے چل رہی ہے اور ہم نسل در نسل کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں تیسری نسل ہوں اور اب یہ آگ یہاں کی روایت بن چکی ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔