جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

سندھ میں پیپلز پارٹی کیخلاف سیاسی اتحاد مکمل ناکام ہوگا: سعید غنی

11 دسمبر, 2023 16:05

اسلام آباد: سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ میں آئی جی سے لیکر محرر تک سب کا تبادلہ ہوا ہے، سندھ میں کوئی ایک افسر نہیں چھوڑا گیا جو پی پی دور میں رہا ہو، سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف سیاسی اتحاد مکمل ناکام ہوگا۔

رہنما پیپلز پارٹی تاج حیدر کا فیصل کریم کنڈی اور سعید غنی کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حلقہ بندیوں سے متعلق ڈیٹا الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا، حلقہ بندیوں سے متعلق بھی الیکشن کمیشن کو تحفظات سے آگاہ کیا، الیکشن کمیشن نے الیکشن سے متعلق یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: 16 دسمبر سے پہلے انتخابی شیڈول آجائے گا: مرتضیٰ سولنگی

تاج حیدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کسی صورتحال الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتی، ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق شکایات تھیں، چیف الیکشن کمشنر کو کچھ تجاویز بھی دی گئی ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہم شکایات کو دیکھیں گے، کاغذات نامزدگی اسکروٹنی پر بھی تجویز دی۔

 

فیصل کریم کنڈی:

رہنما پی پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ بڑی مثبت ملاقات رہی، پیپلز پارٹی ا لیکشن میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق شکایات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں، سوشل میڈیا مہم پر پابندی سے متعلق خدشات سامنے رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک جیل سے نکلنے کیلئے، دوسرا جیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے: بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میدان میں موجود اور الیکشن کیلئے تیار ہے، ہمیں بتایا گیا بہت جلد الیکشن شیڈول آئے گا۔

 

سعید غنی:

سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ میں آئی جی سے لیکر محرر تک سب کا تبادلہ ہوا ہے، سندھ میں کوئی ایک افسر نہیں چھوڑا گیا جو پی پی دور میں رہا ہو، سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف سیاسی اتحاد مکمل ناکام ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔