سابق چیئرمین پی ٹی آئی افغانستان سے دہشتگردوں کو واپس لائے: بلاول بھٹو

اسلام آباد: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے دہشت گردوں کو جیلوں سے نکالا تھا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ان دہشت گردوں کو واپس آنے کی دعوت دی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی افغانستان سے دہشت گردوں کو واپس لائے۔
نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو دنیا کی عظیم لیڈر تھیں، محترمہ بینظیر بھٹو کا نظریہ آج بھی زندہ ہے، بینظیر بھٹو کو دہشت گردوں نے ہم سے جدا کیا تھا، شہید بینظیر بھٹو کی تصویر بھی وزارت داخلہ میں لگائی ہے۔
اس کے علاوہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہدا سے متعلق وزیر داخلہ کا اقدام اچھا ہے، شہدا کی قربانیوں سے پاکستان میں امن آیا تھا، پی ٹی آئی حکومت نے دہشت گردوں کو جیلوں سے نکالا تھا، دہشت گردوں سے متعلق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان ریکارڈ پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے دہشت گردوں کو جیلوں سے نکالا تھا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ان دہشت گردوں کو واپس آنے کی دعوت دی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی افغانستان سے دہشت گردوں کو واپس لائے، پارلیمان اور عوام کی مرضی کے بغیر یہ فیصلہ لیا گیا، فیصلے کی قیمت عوام اور سیکیورٹی فورسز ادا کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج اور پولیس آج بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، عوام کو ایک بار پھر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، ملک سے دہشت گردی تقریباً ختم ہوچکی تھی، پی ٹی آئی حکومت میں راتوں رات یوٹرن لیا گیا، بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے: نگراں وزیر خارجہ
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دنیا کو کشمیر کے مسئلے پر سوچنا پڑے گا، بین الاقوامی قوتیں کب تک بھارتی خلاف ورزیاں قبول کرتی رہیں گی، کشمیر متنازع ریاست ہے اس کو بین الاقوامی قوانین کے تحت حل کرنا چاہیے، بھارت بین الاقوامی قوانین کو نہیں مانتا، بھارتی حکومت اور عدلیہ عالمی قراردادوں کو ری رائٹ نہیں کرسکتی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو قتل کیس میں فریق بننے کیلئے درخواست کی، آصف زرداری نے 12 سال قبل شہید بھٹو قتل کا ریفرنس دائر کیا تھا، ریفرنس سننے کے فیصلے پر چیف جسٹس کے مشکور ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












