ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے، کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 84 ہزار 671 روپے کا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2018 ڈالرز پر آگیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










