جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

کراچی: مچھر کالونی میں دو گروپوں میں تصادم کے، 3 افراد جاں بحق

11 دسمبر, 2023 19:20

؎کراچی: مچھر کالونی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مچھر کالونی میں دو گروپوں کے تصادم میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم نثار پٹھان اور اس کے بھائی گرفتار کو گرفتار کرلیا ہے اور فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی ہے اور فائرنگ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ مچھرکالونی میں ایم کیو ایم کے الیکشن آفس پر فائرنگ میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تاہم ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے نہیں ہے، سیاسی جماعت کے دفتر پر فائرنگ نہیں ہوئی، کئی سالوں سے زمینوں پر تنازع چل رہا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔