سعودی کمپنی آرامکو نے پاکستان گیس اینڈ آئل کمپنی کے حصص خرید لیے

سعودی آئل کمپنی آرامکو نے گیس آئل پاکستان لمیٹڈ کے 40 فیصد حصص خرید لیے۔
اعلامیے کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل کمپنی کے 40 فیصد حصص خرید لیے اور معاہدے پر دستخط سعودی عرب کے شہر دہران میں کیے گئے۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرامکو کو پاکستان میں اپنی مصنوعات متعارف کرانے کیلئے مزید مواقع ملیں گے، گیس اینڈ آئل کمپنی پاکستان میں تیل، لبریکنٹس کا کاروبار کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کویت 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی
سعودی کمپنی آرامکو کی یہ پاکستان میں پہلی بار سرمایہ کاری ہے۔
آرامکو نے گیس آئل پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے، معاہدے کے تحت سعودی کمپنی گو کمپنی کے 40 فیصد حصص خریدے گی۔
دوسری جانب معاشی ماہرین اس معاہدے کو اہم قراردے رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











