جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

13 دسمبر, 2023 14:34

راولپنڈی: سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر فرد جرم آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سنائی۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹرز شاہ خاور اور ذوالفقار عباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل عثمان گل اور شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک پیش ہوئے۔

ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد سائفر کیس کا باقائدہ ٹرائل اڈیالہ جیل میں شروع ہو جائے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔