جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

بجلی چوروں کی شامت، صدر مملکت نے کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیدی

13 دسمبر, 2023 18:57

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس 2023 کی منظوری دیدی۔

آرڈیننس کا مقصد پاکستان پینل کوڈ 1860 کے سیکشن 462 (O) میں ترمیم کرنا ہے۔

کمپنیوں کو بجلی چوری کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے میں مشکلات کا سامنا تھا، نئے آرڈیننس کے تحت بجلی چوری کے واقعات قابل دست اندازی جرم ہوں گے جبکہ آرڈیننس کے بعد کمپنیوں کے سی ای اوز کی شکایت پر قابل دست اندازی جرم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد

صدر مملکت عارف علوی نے آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 ایک کے تحت جاری کیا۔

آرڈیننس سے شعبے میں ہونے والی تقریباً 590 ارب کی بجلی چوری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔