جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی

13 دسمبر, 2023 20:22

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں عبوری ضمانت خارج کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالا جیل میں کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں توشہ خانہ تحائف وصولی میں بے قاعدگیاں ہوئیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ جسمانی ریمانڈ کے باوجود عمران خان جیل میں ہی رہیں گے اور ان سے جیل میں ہی تفتیش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

نیب نے ضمانت خارج ہونے کے بعد توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کی گرفتاری ڈال دی۔

خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان عبوری ضمانت پر تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔