لاہور پولیس نے رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا

لاہور: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک سے شیر افضل مروت کو گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت لاہور بار ایسوسی ایشن میں خطاب کرنے آئے تھے اور جیسے ہی وہ باہر آئے پولیس نے انہیں گرفتار کیا اور تھانہ مزنگ منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد
دوسری جانب لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے شیر افضل مروت کی گرفتاری کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












