جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

بھارتی سپریم کورٹ نے مسئلہ کشمیر پر غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلہ دیا: نگراں وزیراعظم

14 دسمبر, 2023 17:18

مظفرآباد: انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مسئلہ کشمیر پر غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلہ دیا، پاکستان اور کشمیری تمام غیر قانونی بھارتی اقدامات مسترد کرتے ہیں۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کا آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلا نگراں وزیر اعظم ہوں جسے آزاد کشمیر اسمبلی میں مدعو کیا گیا، ایوان میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی سپریم کورٹ نے مسئلہ کشمیر پر غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلہ دیا، کشمیریوں نے بھارتی اقدامات کو یکسر مسترد کردیا، کسی عدالت کا فیصلہ کشمیریوں کے جذبات کی عکاسی نہیں کرسکتا۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ 1948 سے جموں کشمیر عالمی سطح پر نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل طلب ہے، کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت جاری ہے، اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خودارادیت کا اختیار دیا، کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، صدی گزرنے والی ہے لیکن کشمیریوں کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی، کشمیر دنیا کے تصفیہ طلب مسائل میں سب سے پرانا مسئلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کہتا ہے، بھارت میں ماورائے عدالت قتل، اقلیتوں پر مظالم ہورہے ہیں، ہندوتوا نظریے کے تحت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھائے جارہے ہیں، 1947 میں ہزاروں کشمیریوں کو شہید کیا گیا، 34 سال میں 96 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا، نہتے کشمیریوں کے خلاف پیلٹ گنز کا استعمال کیا گیا، ہزاروں کشمیری خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ یا مودی کورٹ: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ برقرار

انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل بھارت نے کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزائے موت سنائی، یاسین ملک پر سیاسی بنیادوں پر شرمناک مقدمات بنائے گئے، یاسین ملک کے معاملے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان اور کشمیری تمام غیر قانونی بھارتی اقدامات مسترد کرتے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، پاکستانی اور کشمیری جغرافیائی اور تاریخی رشتوں میں جڑے ہیں، مسئلہ کشمیر صرف اور صرف استصوراب رائے سے حل ہوگا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے معاملے پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر او آئی سی کا اظہارِ تشویش

نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ کب تک کشمیریوں کی آواز کو دبایا جاتا رہے گا، کشمیریوں کو طاقت کے زور پر زیر کرنے کا بھارتی خواب پورا نہیں ہوگا، او آئی سی، اقوام متحدہ، عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دی جائے، کشمیر کا مقدمہ پاکستان کی اپنی زمین اور اپنے لوگوں کا مقدمہ ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔