ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

8 فروری کو انتخابات کروانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں: الیکشن کمیشن

14 دسمبر, 2023 20:43

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو الیکشن کروانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

ایک بیان میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے, پی ٹی آئی نے ڈی آر اوز اور آراوز کے تقرر کو چیلنج کیا، جلد ہی اس پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا، ڈی آراوز،آراوز کا تقرر اور تربیت بھی شروع کردی تھی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو موجودہ صورتحال کاذمہ دار ٹھہرایا نہیں جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات ایگزیکٹیو سے کروانے کا الیکشن کمیشن کانوٹیفکیشن معطل

اس کے علاوہ ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے، انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تمام اہداف کو بروقت مکمل کیا جا رہا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔