جمعرات، 18-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

عام انتخابات: ٹریننگ کا عمل دوبارہ شروع، سرکاری ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد

17 دسمبر, 2023 15:10

اسلام آباد: انتخابی عملے کی معطل ہونے والی ٹرینگ کا عمل دوبارہ شروع کردیا گیا ہے، ٹریننگ کا عمل 19 دسمبر کو مکمل ہوگا، اسلام آباد میں انتخابات تک سرکاری ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول آنے کے بعد ملک بھر میں انتخابی عملے کی تربیت شروع کردی گئی، ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ کا عمل 19 دسمبر کو مکمل ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ بھر میں مجموعی طور پر 191 آر اوز ہیں، جن میں سے قومی اسمبلی کے 61 اور صوبائی اسمبلی کے 130 آر اوز شامل ہیں، صوبہ بھر میں 30 ڈی آر اوز کو الیکشن کمیشن کے سینئر افسران تربیت دے رہے ہیں۔

ادھر بلوچستان میں بھی ریٹرننگ افسران کی تربیت کیلئے کوئٹہ، لورالائی، سبی اور خضدار میں ٹرینگ سیشن منعقد کیے جارہے ہیں، ٹریننگ میں 67 آراوز حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو انتخابات کروانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں: الیکشن کمیشن

آراوز کی ٹریننگ کے بعد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ایک روزہ ٹریننگ ہوگی، ڈی آر اوز کی ٹریننگ کے بعد ان سے حلف لیا جائے گا، ڈی آر اوز حلف لینے کے بعد آراوز سے حلف لیں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بطور ڈی آر او اقدامات کا آغاز کردیا ہے، شہر اقتدار میں تعلیمی اداروں میں اسٹاف کی چھٹیوں پر پابندی لگادی گئی ہے اور عام انتخابات تک کسی بھی سرکاری ملازم کو چھٹی کی اجازت نہیں ہوگی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔