جمعرات، 18-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

نادرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی تردید کردی

18 دسمبر, 2023 18:56

لاہور: نادرا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی تردید کردی ہے۔

ترجمان نادرا نے کہا کہ نادرا نے ایسا کوئی ایکشن نہیں لیا نہ ہی کسی کورٹ نے احکامات جاری کیے ہیں، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا ایک مکمل قانونی پروسیجر ہوتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ابھی تک نہ وزارت داخلہ نے احکامات جاری کیے ہیں، شناختی کارڈ سے متعلق افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاری رہنماؤں کے شناختی کارڈز بلاک کردیے۔

لاہور پولیس نے 9 مئی کے 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے چیئرمین نادرا کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کا ورچوئل جلسہ ، کتنا کامیاب رہا ؟

ذرائع کے مطابق خط میں درخواست کی گئی ہے کہ اشتہاری ملزمان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، کرامت کھوکھر،علی امین گنڈاپور، واثق قیوم عباسی، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، زبیر نیازی، ندیم عباس، غلام محی الدین کے شناختی کارڈ بھی بلاک کئے جائیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔