جمعرات، 18-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

الیکشن کمیشن کا نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

19 دسمبر, 2023 16:32

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے احد چیمہ کو عہدے سے فی الفور ہٹانے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو مشیر احد چیمہ کو ہٹانے کا حکم دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر احد چیمہ کو فوری عہدے سے الگ کردیا جائے، احد چیمہ انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی عمل کا آغاز،الیکشن کمیشن کی کاغذات نامزدگی کیلئے ہدایات جاری

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فواد حسن فواد سے متعلق 21 دسمبر کو مزید سماعت کی جائے گی۔

 

 

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔