نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کیا ہے جس میں نیب راولپنڈی کی جانب سے صرف ان دونوں ملزمان کے نام دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ نیب کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت بحال
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا جس کے بعد احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












