سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا الیکشن کمیشن اور حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار

کراچی: سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے الیکشن کمیشن اور حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے عام انتخابات سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق ان حلقہ بندیوں کی بنیاد پر شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے، راولپنڈی میں اضافی نشستوں کے معاملے شدید تحفظات پیدا ہوگئے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں شفاف انتخابات ممکن نہیں ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ اور یکساں مواقع دئیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابی عمل کا آغاز،الیکشن کمیشن کی کاغذات نامزدگی کیلئے ہدایات جاری
سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا اعلامیے میں کہنا تھا کہ عام انتخابات کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












