ویڈیو: ‘پچھے ہٹو سب’، سلمان خان فوٹوگرافرز پر برس پڑے

بھارتی سپر اسٹار سلمان خان اپنے بھائی سہیل خان کی سالگرہ کی تقریب میں فوٹوگرافرز پر آگ بگولہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان، اپنی فیملی کے ہمراہ 19 دسمبر کو بھائی سہیل کی 53 ویں سالگرہ کی پارٹی میں موجود تھے۔
تاہم پارٹی کے بعد سلمان خان والدین کے ساتھ پارٹی سے نکلتے ہوئے فوٹوگرافرز پر غصہ ہوگئے۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح فوٹوگرافرز نے تصاویر لینے کے لیے اداکار کی گاڑی کے پاس آئے تو سلمان خان نے اپنی گاڑی میں جانے سے پہلے ‘پچھے ہٹو سب’ کہتے ہوئے فوٹوگرافرز کو جھاڑ پلادی۔
View this post on Instagram
سلمان خان کے اس رویے پر صارفین کی جانب سے اداکارہ کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کے ڈُپلی کیٹ نے سلمان خان کے قہقہے لگوادیے، ویڈیو وائرل
خیال رہے کہ سلمان خان کے علاوہ سالگرہ کی پارٹی میں پوری فیملی نے شرکت کی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












