بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

صدر مملکت اور نگراں وزیر اعظم کا بلوچ مظاہرین پر پولیس کے تشدد پر تشویش کا اظہار

22 دسمبر, 2023 19:59

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی اور نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں نے بلوچ مظاہرین کیخلاف پولیس کے غیر مناسب سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پولیس کو مظاہرین کیخلاف سختی سے پیش نہیں آنا چاہیے تھا۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ گرفتار مظاہرین کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب صدر مملکت سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، بلوچ مظاہرین پر پولیس کے تشدد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم بی این اے کمانڈر 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل

گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ پولیس کو مظاہرین کے ساتھ تحمل اور ہمدردی سے پیش آنا چاہیے، پولیس کو حدود اور اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے تھا، پولیس احتجاج کرنے والوں کو فوری رہا کرے۔

دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے پر زور دیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔