بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

ایبٹ آباد: گھر میں آگ لگنے سے مکان کی چھت گرگئی، 9 افراد جاں بحق

24 دسمبر, 2023 12:17

ایبٹ آباد: گاؤں ترھیڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گاؤں ترھیڑی میں آگ سے کچے مکان کی چھت گر گئی جس ایک ہی خاندان کے 9 افراد ملبے تلے دب گئے۔

یہ بھی پڑھیں: گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق: گجرات

ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گھر کے ملبے سے تمام لاشیں نکالیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملبے سے نکالی جانے والی لاشیں ماں اور 8 بچوں کی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔