الیکشن کمیشن کااحد چیمہ کو عہدے سے نہ ہٹانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو عہدے سے نہ ہٹانے پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سیکریٹری کابینہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 26 دسمبر کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے دو مراسلے تحریر کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مشیر برائے نگران وزیر اعظم احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا لیکن تاحال انہیں ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر احد چیمہ کو فوری عہدے سے الگ کردیا جائے، احد چیمہ انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












