سینئر بھارتی اداکارہ ممتاز کی ریشم کیساتھ رقص کی ویڈیو وائرل

لاہور: بھارت کی سینئر اداکارہ ممتاز اور پاکستانی اداکارہ ریشم کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی لیجنڈ اداکارہ ممتاز ان دنوں پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ہیں، جہاں پاکستانی اداکار احسن خان نے خصوصی طور پر بھارتی اداکارہ ممتاز کے لیے اس دعوت کا اہتمام کیا جس میں ریشم اور گلوکار شفقت امانت علی نے بھی شرکت کی۔
اس دعوت میں اداکارہ ممتاز کی ملاقات پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: میں شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی ہوں: اداکارہ ریشم
اس دعوت کی ایک اور ویڈیو ریشم نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں وہ لیجنڈری اداکارہ ممتاز کے ساتھ معروف بھارتی گانے ‘کوئی شہری بابو’ پر ڈانس کررہی ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ڈانس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












