پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی مسترد

26 دسمبر, 2023 18:49

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

ترجمان حلیم عادل کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے کراچی کے این اے 238 پر فارم جمع کرایا تھا، تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کے حلقہ این اے 194 لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی منظور

حلیم عادل شیخ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ریٹرنگ افسر نے زبانی بتایا کہ حلیم عادل شیخ پر 9 مئی کے واقعات کا الزام ہے۔

ترجمان حلیم عادل شیخ کے مطابق الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی ہے، عدالت میں چیلنج کریں گے، ہمیں عدالتوں سے انصاف کی امید ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔