تلخ کلامی پر شاگرد نے اپنے استاد کے بچے کو قتل کردیا

کوئٹہ: تلخ کلامی پر شاگرد نے اپنے استاد کے 7 سالہ بچے کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے استاد کے بیٹے کو تیز دھار آلے سے قتل کیا، ملزم نے اپنے استاد اور اس کی اہلیہ کو بھی وار کرکے زخمی کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بڑیچ پُل کے قریب آٹو مکینک کی دکان میں کام کرتا تھا، ملزم گزشتہ روز استاد سے تلخ کلامی کے بعد کام چھوڑ کر چلا گیا تھا، ملزم اپنے استاد کے گھر میں بالائی منزل کے کمرے میں رہتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی والے دن دولہا نے اپنی دلہن سمیت 4 افراد کو قتل کر کے خودکشی کر لی
ذرائع کے مطابق ہمسایوں نے شور کی آواز سن کر ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












