شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

راولپنڈی: وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی نے یہ محفوظ فیصلہ سنایا۔
تاہم دوسری جانب جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے حق میں نعرے بازی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے ٹھنڈے کمرے میں رکھا، سونے نہیں دیا، مکے لاتیں ماری: شاہ محمود
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد بھی رہائی نہ ملی، اڈیالہ جیل سے نکلتے ہی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے مزاحمت بھی کی مگر راولپنڈی پولیس نے ایک نہ سُنی اور بکتربند گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












