پاکستان کا معاشی ماڈل ناکارہ ہوچکا ہے: کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک

اسلام آباد: ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان کے معاشی ماڈل کو ناکارہ قرار دیدیا ہے۔
کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے اپنے پالیسی نوٹ میں کہا کہ پاکستان کا معاشی ماڈل ناکارہ ہوچکا ہے، ماضی میں غربت میں خاطر خواہ کمی ہوئی جو اب پھر سراٹھا رہی ہے، معاشی ترقی کے فوائد اشرافیہ تک محدود ہیں، پاکستان میں معاشی ترقی چند محدود لوگوں کوفائدہ دے رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ساتھی ملکوں سے پیچھے رہ گیا ہے، 10 سال کی عمر کے 79 فیصد بچے پڑھ نہیں سکتے، معیاری تعلیم تک رسائی انتہائی کم ہے، حکومتی اخراجات میں ہنگامی اصلاحات درکار ہیں، سبسڈیز کم کی جائیں اور سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کیا جائے، ٹیکس آمدن کو بڑھایا جائے، پراپرٹی سیکٹر سے ٹیکس وصول کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی معیشت کے لئے مثبت خبر،6 ماہ میں پہلی بار پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس
انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا شکار ہے، زرعی اور توانائی شعبوں کی خرابیاں دور کی جائیں، توانائی شعبہ میں اصلاحات کا محور مالی استحکام ہو، مہنگی بجلی کے بجائے متبادل بجلی بنانے پر توجہ دی جائے۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











