پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کی مذمت

28 دسمبر, 2023 19:32

اسلا آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر مسلم لیگ مسرت عالم گروپ پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں، پارٹی کے سربراہ مسرت عالم بٹ 20 سال سے قید ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے یہ کشمیر کی پانچویں جماعت ہے جس پر پابندی عائد کی گئی ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی اور قیادت پر ظلم و جبر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گا: ترجمان دفترخارجہ

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کئی دہائیوں سے جموں و کشمیر میں عوام پر مظالم میں مصروف ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔