انتخابی نشان کی بیساکھیوں سے لولی لنگڑی پارٹی کو دوبارہ کھڑا نہیں کیا جا سکتا: جہانگیر ترین

لاہور: جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان دینا یا واپس لینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، انتخابی نشان کی بیساکھیوں سے لولی لنگڑی پارٹی کو دوبارہ کھڑا نہیں کیا جا سکتا۔
پیٹرن ان چیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قوم کو یکطرفہ اور عجلت میں ہونے والے فیصلوں پر سخت تشویش ہے، ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والے دوبارہ کسی طور رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے، عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو مجروح کرنے والوں سے نرمی کیوں برتی جائے؟۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال
جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے 3 سال ملکی معیشت سے کھلواڑ کیا، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بظاہر حدود سے تجاوز اور عوامی امنگوں کے برعکس ہے، اعتراض کرنے والے اب من پسند فیصلوں پر کیوں خاموش ہیں؟۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان دینا یا واپس لینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، انتخابی نشان کی بیساکھیوں سے لولی لنگڑی پارٹی کو دوبارہ کھڑا نہیں کیا جا سکتا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












