پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

لاہور ہائیکورٹ: فواد چودھری کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ معطل

29 دسمبر, 2023 14:27

لاہور: فواد چودھری کو اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے فواد چودھری کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فواد چودھری اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں، اسکروٹنی میں فواد چودھری پر اعتراضات دائر کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوھدری کے بیانات پر نااہلی کے لئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

عدالت نے کہا کہ آپ کی جو استدعا ہے اس سے تو اسکروٹنی پر کوئی اثر انداز نہیں ہوگا۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس قرار دیتے ہوئے 11 جنوری کو طلب کرلیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔