پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

کسی سے انتخابی نشان واپس لینا مطلب پارٹی ختم کرنا ہے: بیرسٹر گوہر

29 دسمبر, 2023 16:18

اسلام آباد: بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے پی ٹی آئی کے پاس انتخابی نشان”بلا” نہ رہے، کسی سے انتخابی نشان واپس لینا مطلب پارٹی ختم کرنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن شفاف تھے، جس طرح ہم نے شفاف الیکشن کرائے کسی نے نہیں کرائے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمے داری پوری کرے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی رہنما الیکشن کمیشن کو یرغمال بناکر بیٹھے ہیں، ان کی کوشش ہے پی ٹی آئی کے پاس انتخابی نشان”بلا” نہ رہے، کسی سے انتخابی نشان واپس لینا مطلب پارٹی ختم کرنا ہے، پاکستان کے 70 فیصد عوام کی نشانی "بلا” ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہارس ٹریڈنگ کو روکیں، الیکشن کمیشن کے پاس فیصلے کا کوئی اختیار نہیں تھا، انہیں نظر آرہا ہے 8 فروری کو ان کے پلے کچھ نہیں رہنا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا دیوالیہ نکل جائے گا اگر شفاف الیکشن نہیں کرائے گئے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔