الیکشن میں پیپلز پارٹی سرپرائز دے گی: ناصر حسین شاہ

سندھ: ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کرانے کا مطالبہ صرف پیپلز پارٹی نے کیا، الیکشن میں پیپلز پارٹی سرپرائز دے گی۔
رہنما پیپلز پارٹی ناصر حسین شاہ کا جی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو تھوڑا سمجھنا چاہیے، ہر چیز آئین کے مطابق ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کی قیادت میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوئے، پی ڈی ایم حکومت میں سخت فیصلے لینے پڑھیں، مولانا صاحب نے تمام چیزیں سامنے رکھ کر فیصلے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: اس الیکشن میں میاں صاحب کا نعرہ ہوگا مجھے کیوں بلایا: بلاول بھٹو
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ الیکشن میں نہ جانے کا بہانہ کررہے ہیں، الیکشن کرانے کا مطالبہ صرف پیپلز پارٹی نے کیا، الیکشن میں پیپلز پارٹی سرپرائز دے گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












