بگ باس میں خاتون کنٹیسٹنٹ بے ہوش، سلمان خان کی ہوائیاں اُڑ گئیں

ممبئی: معروف بھارتی رئیلٹی شو ”بگ باس“ کے سیزن 17 میں خاتون کے بے ہوش ہونے سے شو کے ہوسٹ سلمان خان گھبرا گئے۔
گزشتہ روز سلمان خان نے شو کے ایک سیگمینٹ ”ویکنڈ کا وار“ کی میزبانی کی اور شو کے کنٹیسٹنٹ اور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی اور ان پر دھوکے کا الزام عائد کرنے والی وائلڈ کارڈ انٹری اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عائشہ خان سے بات چیت کی۔
سلمان خان نے عائشہ کو پھر سے منور کی محبت میں مبتلا ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور بگ باس میں ان کی انٹری کی وجہ شہرت کا حصول قرار دیا۔
سلمان خان سے منفی باتیں سننے کے بعد عائشہ پھوٹ پھوٹ کر روتی نظر آئیں، روتے روتے ان کی طبیعت اس قدر بگڑ گئی کے وہ بے ہوش ہوگئیں۔
#SalmanaKhan needs to know he is d host and should learn to communicate with contestants.. he goes overboard sometimes unnecessarily .. he did that with #KhanZaadi𓃵 now with #AyeshaKhan Growup dude you are a 60 Year old man 👴 #Bigboss17 @BeingSalmanKhan pic.twitter.com/nLlsmN2IML
— Leo18 (@Leo1846560830) December 30, 2023
بعد ازاں، عائشہ کو میڈیکل روم میں ڈاکٹر چیک کرنے آئے اور ساتھ ہی سلمان خان بھی میڈیکل روم میں پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بگ باس کی تاریخ میں نیا اور حیران کن اقدام
سلمان نے ڈاکٹر سے پوچھا کہ کیا ہوا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا ’سر بلڈ پریشر بہت لو ہے، 46 آرہا ہے‘۔
The way she is saying "mamma i am sorry i didn’t come to this show for fame”
Yrr can’t see her like this🥹
Only people with Anxiety issues can understand what she is going through right now ☹️🥹#AyeshaKhan #AnkitaLokhande #AnkuHolics #BiggBoss17 pic.twitter.com/xSYaHUBRqH— 🥀🦋HEER🦋🥀( ہیر) (@heer_3019) December 31, 2023
ڈاکٹر کی بات سن کر سلمان خان کے چہرے کے رنگ فنگ اُڑ گئے اور وہ عائشہ کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے بات کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔
اس کے بعد عائشہ کو میڈیکل روم سے اسپتال لے جایا گیا، اور سلمان خان باگ باس کے لیونگ روم میں آگئے اور دیگر کنٹیسٹنٹ سے بات کرتے نظر آئے۔
I hate #SalmanKhan for this 👎🏻
Doctor clearly told that #AyeshaKhan has sever dp drop but still man is taunting her 🤷♀️
Where is humanity 🤷♀️🤷♀️
Mental health ☹️😑😑#AnkitaLokhande𓃵 #AnkuHolics— 🥀🦋HEER🦋🥀( ہیر) (@heer_3019) December 30, 2023
بعد ازان سلمان خان نے بتایا کہ ’عائشہ کو اسپتال لے گئے ہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے‘۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












