افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے مزید ثبوت مل گئے

کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے اور پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے مزید ثبوت مل گئے۔
افواج پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف دہشت گردی کی جنگ لڑرہی ہے، لیکن ٹی ٹی پی کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے اور اس نے ان ہتھیاروں کے ذریعے ناصرف خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچایا، بلکہ پاکستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت بار بار سامنے آرہے ہیں۔
حالیہ 29 دسمبر کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بھی اس اسلحے کے ثبوت سامنے ائے، جس میں دہشت گرد کمانڈر راہزیب سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
اس سے قبل کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے انہی ہتھیاروں سے نوشکی میں ایف سی کیمپوں پر حملے کئے، پنجگور میں ایف سی کیمپوں پر انہی ہتھیاروں سے حملے کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: میانوالی ایئربیس حملہ : جدید امریکی اسلحہ استعمال ہونے کا ہولناک انکشاف
ژوب گیریژن پر حملے میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی نے امریکی اسلحے کا استعمال کیا، جب کہ چترال میں 2 فوجی چیک پوسٹوں پر بھی امریکی ہتھیاروں سے لیس کالعدم ٹی ٹی پی نے حملہ کیا۔
دوسری جانب پینٹا گون خود اعتراف کرچکا ہے کہ امریکا نےافغان فوج کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 27 ہزار 300 جنگی ہتھیار فراہم کئے، اور امریکی فوج کے انخلا کے وقت 3 لاکھ ہتھیار افغانستان میں ہی باقی رہ گئے۔
پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2005 سے 2021 تک افغانستان کو 18.6 ارب ڈالر کا سامان فراہم کیا گیا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












