پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

کرپٹ اور چور شخص کی تاج پوشی کیلئے قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں: شیخ رشید

31 دسمبر, 2023 16:50

راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے پاس لندن کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہوگا، کرپٹ اور چور شخص کی تاج پوشی کیلئے قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا لال حویلی کے باہر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرپٹ اور چور شخص کی تاج پوشی کیلئے قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، قسم کھا کر کہتا ہوں کہ کبھی مری کے ریسٹ ہاؤس میں نہیں ٹھہرا، 27 اگست کو پرویز الہٰی کے ساتھ ایک میٹنگ میں تھا، الزامات میں لگائے گئے 9400 روپے دینے کو تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: 942 روپے بقایا جات نہ دینے پر مجھے نا اہل قرار دیا گیا: شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے صرف بانی پی ٹی آئی کو اور مجھے صادق امین کہا، مجھ پر ایک ہی الزام ہے کہ میں سچا، اصلی اور نسلی بندہ ہوں، جو 17 بار وزیر رہا ہو اس سے زیادہ ناانصافی کیا ہوگی اسے نااہل قرار دیا جائے، ابھی تک مجھے نااہلی کے حوالے سے کوئی کاپی نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ نااہلی کے خلاف کل سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ جائیں گے، شریف خاندان کے پاس لندن کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔