پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

ایک پارٹی کو الیکشن سے باہر کیا گیا تو جمہوریت ڈی ریل ہوگی: بیرسٹر گوہر

02 جنوری, 2024 16:19

راولپنڈی: بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ایک پارٹی کو الیکشن سے باہر کیا گیا تو جمہوریت ڈی ریل ہوگی، کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 90 فیصد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، متعلقہ آر اوز نے درست فیصلے نہیں کیے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ امید ہے 8 فروری کو فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے، ایک پارٹی کو الیکشن سے باہر کیا گیا تو جمہوریت ڈی ریل ہوگی، اس پراسیس میں سے اگر آپ ٹیکنیکل طریقے سے کسی کو ناک آؤٹ کریں گے تو الیکشن تو ہو جائیں گے لیکن اس کے بعد کیا ہوگا یہ کوئی آپ کو پیش گوئی نہیں کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی سے انتخابی نشان واپس لینا مطلب پارٹی ختم کرنا ہے: بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، ایک شخص تاحیات نا اہل ہے اس کا راستہ روکیں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔