پلڈاٹ نے پاکستان کی جمہوریت، مسائل پر 2023 کی جائزہ رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے پاکستان کی جمہوریت، مسائل پر 2023 کی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔
پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے آخری میں جمہوریت شدید بھنور میں پھنس گئی تھی، 2024 میں الیکشن کا اعلان جمہوریت میں بہتری کی امید ہے، نام نہاد ہائبرڈ نظام سے چھٹکارہ پاکر فعال جمہوریت کو اختیارات منتقل کیے جائیں، مقبول سیاسی رہنما اور جماعتیں مسلسل اعتماد کے بحران کا شکار رہتی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخاب میں تاخیر کا مطلب نگراں حکومتوں کے قیام کو طوالت دینا ہے، عام انتخابات 2024 اتنے ہی شفاف ہوں گے جتنے 2018 میں ہوئے تھے، پاکستان میں جمہوریت کمزور اور کنٹرول میں ہے، سینیٹ، قومی، صوبائی اسمبلیاں عوامی مسائل کے حل کی بجائے ربڑ اسٹیمپ پالیسی بناتی رہیں، الیکشن کمیشن نے تمام دورانیے میں شدید دباؤ کا مقابلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی، معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری
پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کی کامیابی ہے 12 ویں جنرل الیکشن کا شیڈول جاری کرایا، کاغذات نامزدگی چھیننے کی رپورٹس آئیں، بین الاقوامی ضرورت یا ایگزیکٹیو کے دباؤ پر قانون سازی دیکھی گئی، سینیٹ کی کارکردگی تقریری کلب جیسی رہی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












