پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

انتخابات 2024؛ الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی

03 جنوری, 2024 15:49

اسلام آباد: الیکشن 2024 کے لئے الیکشن کمیشن نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے مدد مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات میں 2 لاکھ 8 ہزار 53 امیداوار میدان میں اتریں گے، الیکشن کمیشن نے درخواست کی ہے کہ ایف آئی اے ان تمام امید واروں کی تفصیلات فراہم کرے کہ کیا کسی بھی امید وار کے خلاف انکوائری یا مقدمہ درج ہے، اگر کوئی انکوائری چل رہی ہے یا مقدمہ درج ہے تو تفصیلات دی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج انتخابات میں الیکشن کمیشن کو ضروری تعاون فراہم کرے گی: کور کمانڈرز کانفرنس

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے کو تمام امیدواروں کے کوائف فراہم کردیے ہیں، ایف آئی اے 10 جنوری تک تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے تمام زون کو ہدایات بھی جاری کردیں ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔