پی ٹی آئی رہنما ایمان طاہر پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار

پشاور: پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما اور سابق ایم این اے طاہر صادق کی صاحبزادی ایمان طاہر کو عدالت کے باہر سے حراست میں لے لیا۔
رہنما پی ٹی آئی ایمان طاہر کو پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا، وہ راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ آئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا
پشاور ہائی کورٹ نے آج صبح ایمان طاہر کی راہداری ضمانت منظور کی تھی، اور انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے دو نفدی مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم تحریری حکم نہ ملنے پر جب وہ ہائی کورٹ سے باہر نکلیں تو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












