معاشی اور عوامی مسائل کے حل کی سنجیدہ منصوبہ بندی کرلی ہے: شہباز شریف

لاہور: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی اور عوامی مسائل کے حل کی سنجیدہ منصوبہ بندی صرف ہمارے پاس ہے، عوام نے وعدہ خلافوں اور وعدہ نبھانے والوں میں ووٹ سے فرق دکھانا ہے۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے عبدالرحمن کانجو، رانا منور غوث، امانت شادی خیل اور سینیٹر اعظم نزیر تارڑ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور انتخابی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
رہنماﺅں نے اپنے حلقوں میں جاری انتخابی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا، شہبازشریف نے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کے جذبے کی تعریف کی، ملاقات میں مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں بھی مشاورت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو کامیاب کرایا تو پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ختم کردیں گے: شہباز شریف
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی پریشانیوں کو ختم کرنے کی جامع منصوبہ بندی کرلی ہے، حلقوں میں عوام کو مسلم لیگ (ن) کے معاشی ایجنڈے سے آگاہ کریں، چار سال میں ہونے والی تاریخی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف مسلم لیگ (ن) مسائل حل اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے، معاشی اور عوامی مسائل کے حل کی سنجیدہ منصوبہ بندی صرف ہمارے پاس ہے، عوام نے وعدہ خلافوں اور وعدہ نبھانے والوں میں ووٹ سے فرق دکھانا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












