الیکشن کمیشن سہولت کار بنا ہوا ہے، ملک کو چوتھی بار لوٹنے کی تیاری ہورہی ہے: لطیف کھوسہ

راولپنڈی: لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ملک کو چوتھی بار لوٹنے کی تیاری ہورہی ہے، ن لیگ کا کوئی امیدوار اپنے حلقے میں جانے کے لائق نہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سہولت کار بنا ہوا ہے، یہ لوگ پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتے، کل سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کا رویہ دنیا کے سامنے رکھا، القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیس میں کوئی شواہد نہیں۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بلے کا نشان ملے یا نہ ملے پی ٹی آئی ایک ہی نشان پر الیکشن لڑے گی، پی ٹی آئی قوم کی خدمت کے لیے کوشاں ہے، کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران ظلم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے انتخابی نشان کے حصول کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
ان کا کہنا تھا کہ میرے سردار لکھنے پر اعتراض ہے، ذرا اپنی ویب سائٹ پر بھی چلے جائیں، چیف جسٹس کے رویے کا مقصد کسی کو کمتر ظاہر کرنا ہے، یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ہی رکھنا چاہتے ہیں، مخالفین عوامی مقبولیت کو دیکھ کر خائف ہیں، مخالفین کا مقصد پی ٹی آئی کو انتخابی نشان سے محروم رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو چوتھی بار لوٹنے کی تیاری ہورہی ہے، ن لیگ کا کوئی امیدوار اپنے حلقے میں جانے کے لائق نہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












