اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

ن لیگ کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرینگے، دل کی تکلیف پر یہ لندن بھاگ جاتے ہیں: بلاول بھٹو

04 جنوری, 2024 18:20

لاہور: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ دل میں تکلیف ہوتی ہے تو لندن بھاگ جاتے ہیں، اگلی بار 8 فروری کو دل کی تکلیف ہونی ہی ہے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جیتنے کیلئے ہر حلقے سے الیکشن لڑرہی ہے، ہم گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے، ہم اپنے منشور پر الیکشن لڑیں گے، اپنا نظریہ اور منشور عوام کے پاس لے کر جائیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی نہیں پیپلزپارٹی عوام کی نمائندگی کرسکتی ہے، 300 یونٹ تک مفت بجلی چاہئے تو تیر پر مہر لگائیں، آپ کی تنخواہ ڈبل کریں گے، یہ کام صرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے، ن لیگ اور پی ٹی آئی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نہیں چاہتے کسی کو چوتھی بار ہم پر مسلط کیا جائے: بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ دل میں تکلیف ہوتی ہے تو لندن بھاگ جاتے ہیں، اُس وقت بھی کہا تھا اتنا دور جانے کی ضرورت نہیں کراچی میں ہم نے این آئی سی وی ڈی بنادیا ہے، اگلی بار جب دل میں تکلیف ہوگی تو آپ کیلئے مفت علاج کا اسپتال بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگلی بار 8 فروری کو دل کی تکلیف ہونی ہی ہے، رائیونڈ میں جو ہم اسپتال بنائیں گے اس میں آپ کا اعلاج ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔