الیکشن 2024: پیپلز پارٹی نے جلسوں کا ابتدائی شیڈول جاری کردیا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن 2024 کے لئے اپنا ابتدائی شیڈول جاری کردیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 30 سے زائد جلسے کریں گے۔
10 جنوری کو صوابی، 11 جنوری کو تاندلیاں والا، فیصل آباد 12 جنوری کو لیہ، 13 جنوری کو بہاول پور، 14 جنوری کو نصیرآباد بلوچستان 14 جنوری کی شام خیرپور میں جلسہ کریں گے۔
15 جنوری کو لاڑکانہ، 16 جنوری کو قمبر شہداد کوٹ، جبکہ 17 جنوری کی صبح بدین اور شام میں سانگھڑ 18 جنوری کی صبح نوشہرو فیروز جبکہ شام میں میہڑ، دادو 19 جنوری کو رحیم یار خان اور 20 جنوری کو کوٹ ادو 21 جنوری کو لاہور میں جلسہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرینگے، دل کی تکلیف پر یہ لندن بھاگ جاتے ہیں: بلاول بھٹو
چنیوٹ میں 23 جنوری اور سرگودھا میں 24 جنوری 25 جنوری کو لالہ موسی، 26 جنوری کو ملتان اور 27 جنوری کو پشاور28 جنوری کو راولپنڈی، 29 جنوری کو ضلع کرم اور 30 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان 31 جنوری کو مالاکنڈ میں جلسہ کریں گے۔
یکم فروری کو خضدار 2 فروری کو دن میں کندھکوٹ ایٹ کشمور اور شکار پور، 4 فروری کو حیدرآباد اور اور 5 فروری کو کراچی میں جلسہ ہوگا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












