اے آر رحمان نے ‘کُن فیکون’ کی ریکارڈنگ سے قبل وضو کروایا، گلوکار کا انکشاف

ممبئی: بھارتی گلوکار جاوید علی نے بتایا کہ رنبیر کپور کی فلم "راک اسٹار” کے لیے قوالی "کُن فیکون” کی ریکارڈنگ سے پہلے معروف موسیقار اے آر رحمان نے وضو کرنے کا کہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار جاوید علی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران قوالی "کُن فیکون” کی ریکارڈنگ کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے "کُن فیکون” کو اپنے دیگر گانوں کی طرح سمجھا تھا اور دوسرے گانے کی طرح اس کو ریکارڈ کرنے کے لیے تیار تھا لیکن اے آر رحمان نے مجھے محسوس کروایا کہ یہ گانا نہیں بلکہ دُعا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں "کُن فیکون” کی ریکارڈنگ کے لیے تیار تھا اور جیسے ہی ریکارڈنگ شروع ہونے لگی تو اے آر رحمان نے مجھ سے پوچھا کہ وضو کیا ہے؟ میں نے جواب میں کہا کہ نہیں، میرا جواب سُن کر اے آر رحمان نے کہا پہلے وضو کرو اور پھر ٹوپی پہنو، اُس کے بعد ریکارڈنگ شروع کرنی ہے، میں نے موسیقار کے کہنے پر پورے خلوص کے ساتھ وضو کیا۔
یہ بھی پڑھیں: میرے خلاف بالی ووڈ میں ایک بڑا گینگ کام کر رہا ہے: اے آر رحمان
گلوکار کا کہنا تھا کہ ریکارڈنگ کے دوران پورے اسٹوڈیو میں اندھیرا تھا صرف موم بتی کی روشنی تھی، اسٹوڈیو میں صرف تین لوگ تھے، میں، اے آر رحمان اور نغمہ نگار ارشاد کامل۔
جاوید علی کا کہنا تھا کہ ریکارڈنگ کے وقت، ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ہم سب دُعا کررہے ہیں اور لوگ ہمیں سُن رہے ہیں اور میں جب بھی "کُن فیکون” سُنتا ہوں تو اپنے سر پر ٹوپی پہن لیتا ہوں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












