سنی علماء کونسل کے مولانا مسعود الرحمان عثمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

اسلام آباد: ڈپٹی جنرل سیکریٹری سنی علماء کونسل مولانا مسعود الرحمان عثمانی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علما کونسل مولانا مسعودالرحمان پر فائرنگ کردی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مولانا مسعودالرحمان عثمانی شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیئے گئے، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور نامعلوم شخص بھی موقع پر ہی جاں بحق ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شریفہ بی بی کیس کے 5 ملزمان جاں بحق
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تھانہ کھنہ کی حدود میں پیش آیا، 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مولانا مسعود الرحمان پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، تاہم ملزمان فرار ہو گئے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












