الیکشن وقت پر ہوں، بے یقینی نہیں ہونی چاہیئے: شیری رحمان

کراچی: شیری رحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں، بے یقینی نہیں ہونی چاہیئے، الیکشن کیلئے ہماری تیاری پوری ہے، ٹکٹس بھی فائنل ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن میں تاخیر کیلئے 14 سینیٹرز کی موجودگی میں قرارداد پیش کی، پیپلز پارٹی نے اس قرارداد کو سپورٹ نہیں کیا، بلاول بھٹو نے واضح کیا ہم کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ قرارداد پر ہمارے دستخط بھی نہیں ہیں، اگر بہری مند تنگی کی مخالفت واضح نہیں تھی تو ہونی چاہیئے تھی، سینیٹ کی ویڈیو دیکھ کر بہرہ مند تنگی سے وضاحت لیں گے، الیکشن وقت پر ہوں، بے یقینی نہیں ہونی چاہیئے، الیکشن کیلئے ہماری تیاری پوری ہے، ٹکٹس بھی فائنل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے ارکان سینیٹ میں موجود نہیں تھے اور قرارداد منظور ہوگئی: شازیہ مری
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا سب سے بڑا ہدف پیپلزپارٹی رہی ہے، بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بھی الیکشن ہوئے تھے، ملک میں آئین و قانون ہے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












