اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

کرم میں گاڑی پر فائرنگ، سیکیورٹی اہلکاروں اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

07 جنوری, 2024 14:09

کرم: مسافر کوچ اور گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او کرم محمد عمران کا کہنا ہے کہ صدہ بازار کے قریب مسافر کوچ اور کار پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شریفہ بی بی کیس کے 5 ملزمان جاں بحق

ڈی پی او کرم نے بتایا کہ حملہ آوروں نے پاراچنار سے پشاور جانے والی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے ایک گاڑی کا ڈرائیور، 2 سکیورٹی اہلکار اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔

محمد عمران نے کہا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے اور علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔