اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

پاک بحریہ نے جنگی جہازوں کو بحیرہ عرب میں تعینات کردیا

07 جنوری, 2024 14:14

پاک بحریہ نے میری ٹائم سیکیورٹی کے بحری جنگی جہازوں کو بحیرہ عرب میں تعینات کردیا ہے۔

پاکستان کے تجارتی راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل پیٹرولنگ جاری ہے، پاک بحریہ کی جانب سے ان تجارتی گزرگاہوں کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور حوثی مجاہدین کی کشیدگی ،ایرانی جنگی جہاز بحیرہ احمر میں داخل

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس پیٹرولنگ کا مقصد پاکستان اور بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے جنگی جہاز بحیرہ عرب میں مستقل موجودگی یقینی بنانے کیلئے پیٹرولنگ کرتے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔