حکومت کی جانب سے پاکستانی فری لانسرز کیلئے خوشخبری

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمرسیف نے پاکستانی فری لانسرز کے لیے خوشخبری سنا دی۔
اپنے ویڈیو بیان میں ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستانی فری لانسر اب پے پال کے ذریعے پیسے وصول کرسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فری لانسرز کو پاکستان میں بیٹھ کر پے پال کا اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی، تھرڈ پارٹی کے تحت پاکستانی فری لانسرز کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں پیسے مل سکیں گے۔
نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمرسیف نے فری لانسرز کیلئے بیرون ممالک سے پیمنٹ گیٹ وے کا قابل عمل منصوبہ بتادیا۔ کمیونیکیشن کی دنیا میں کیا انقلاب آچکا ہے، لو آربٹ کیا ہے؟ جہاں موبائل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ نہیں وہاں یہ سہولت کیسے ملے گی ، اس راز سے بھی پردہ اٹھا دیا گیا ہے۔#PayPal pic.twitter.com/ZUJ9m68TZx
— Ministry of IT & Telecom (@MoitOfficial) January 7, 2024
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں ٹیکنالوجی سے ترقی ممکن ہوئی ہے: نگراں وزیر اعظم
انہوں نے کہا کہ نئی اسپیس ٹیکنالوجی کے باعث نجی کمپنیاں پاکستان آکر لوگوں کو کمیونیکیشن مہیا کر سکیں گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












